سپہ دار

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - فوج یا کسی رسالے کا سردار یا سالار۔  کی ہے درخواست سپہدار نے آداب کے بعد کہ حضور آج کی شب جشن میں شرکت نہ کریں      ( ١٩٧٤ء، برگ خزاں، ١٧٢ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سپہ' کے ساتھ 'داشتن' مصدر سے صیغہ امر 'دار' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٦٥ء سے "پھول بن" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر